جے پور کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی، 6 مریض جھلس کر ہلاک

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔

مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جھلس گئے

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر دھاکڑ نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد چودہ دیگر مریضوں کو بحفاظت دوسرے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے سے عمارت میں گھنا دھواں بھر گیا جس سے افراتفری اور خوف کا عالم پیدا ہوگیا۔ مریضوں کے لواحقین اور عملے کے ارکان نے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو باہر نکالا۔

مزید پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس دوران اسپتال کا قیمتی سامان، میڈیکل ریکارڈز اور آئی سی یو کے آلات جل کر راکھ ہو گئے۔

وزیرِاعظم مودی اور وزیرِاعلیٰ بھجن لال شرما نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جبکہ ریاستی حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ