عظمیٰ بخاری ماسی مصیبتے بن گئی ہیں، قرۃ العین مری کا طنز

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ ن لیگ ہر بار پیپلزپارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بات کو پنجاب پر حملہ قرار دیتی ہے، جو افسوسناک رویہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے، ن لیگ اسے پنجاب پر حملہ کیوں سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

ان کے مطابق پنجاب اس وقت سیلاب سے دوچار ہے لیکن عظمیٰ بخاری کو ’سندھ فوبیا‘ لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عظمیٰ بخاری ’تنخواہ حلال کرتے کرتے ماسی مصیبتے بن گئی ہیں۔‘

سینیٹر قرۃ العین مری کا کہنا تھا کہ سندھ کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا رویہ اعلانِ جنگ کے مترادف ہے، جو ایک خطرناک روایت ہے اور اس کے نتائج ملک کے لیے بہتر نہیں ہوں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کی قیادت صوبائیت پھیلا کر اپنی پارٹی کو لسانی جماعت بنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بظاہر لگتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز، شہباز شریف کی کامیابی ہضم نہیں کرپا رہے، اسی لیے مریم نواز پیپلزپارٹی کو نشانے پر لے رہی ہیں تاکہ وفاق کو کمزور کیا جا سکے۔

سینیٹر قرۃ العین مری کے مطابق عظمیٰ بخاری وہی ہیں جو کبھی نواز شریف کو ’را کا ایجنٹ‘ کہتی تھیں، انہوں نے کہا کہ مسلسل پارٹی بدلنے والے کسی کے وفادار نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ جاتی امرا میں نریندر مودی کے ساتھ ملاقاتیں کرنے والے آج بلاول بھٹو کے خارجہ امور پر سوال اٹھا رہے ہیں، جو انہیں زیب نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘