نوبل انعام کی تقسیم کا سلسلہ جاری، فزکس میں کون سے 3 ماہرین نے اعلیٰ اعزاز حاصل کرلیا؟

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کے نوبل انعام برائے طبیعیات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز تین ممتاز امریکی سائنسدانوں، جان کلارک، مشیل ڈیورے اور جان مارٹینس کو دیا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں کو یہ انعام برقی سرکٹس میں میکروسکوپک کوانٹم میکینیکل ٹنلنگ اور توانائی کی مقداری سطحوں (Energy Quantisation) کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی دریافت نے کوانٹم ٹیکنالوجی کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کی ہے، جس میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کرپٹوگرافی اور کوانٹم سینسرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام برائے طب: 3 سائنسدانوں کو کس بات پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا؟

نوبل انعام کے ساتھ 1.1 کروڑ سویڈش کرونز (تقریباً 12 لاکھ امریکی ڈالر) کی انعامی رقم بھی دی جاتی ہے، جو مساوی طور پر تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

نوبل انعامات کا آغاز 1901 میں ہوا تھا اور یہ طبیعیات، کیمیا، طب، ادب، امن اور معاشیات جیسے شعبہ جات میں نمایاں خدمات پر دیے جاتے ہیں۔ طبیعیات کا شعبہ نوبل کی وصیت میں سب سے پہلے درج کیا گیا تھا اور آج بھی اسے سائنسی دنیا کا سب سے معتبر اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز البرٹ آئن سٹائن، میکس پلانک، نیلز بوہر اور میری کیوری جیسے عظیم سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری

گزشتہ برس نوبل انعام برائے طبیعیات امریکی سائنسدان جان ہوپ فیلڈ اور برطانوی-کینیڈین جیفری ہنٹن کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلابی تحقیق پر دیا گیا تھا۔

روایتی طور پر نوبل انعامات کا اعلان اکتوبر میں کیا جاتا ہے اور انہیں ہر سال 10 دسمبر کو، الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقدہ تقریب میں سویڈش بادشاہ کی جانب سے دیا جاتا ہے، جس کے بعد ایک شاندار ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ امن کا نوبل انعام ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک الگ تقریب میں دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

لالو کی بیٹی روہنی نے خاندان سے لاتعلقی کی اصل وجہ بتا دی

بھارتی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں