خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مسکن قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے قاضی کورٹ پر حملہ کرکے عمارت کو آگ لگا دی اور جج کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 6 اکتوبر کو صبح قریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا، جب جج مقدمات کی سماعت میں مصروف تھے۔ مسلح افراد کا ایک گروہ اچانک قاضی کورٹ کی عمارت میں داخل ہوا اور جج محمد جان بلوچ سمیت عملے کو یرغمال بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عدالت کے ریکارڈ کو تہس نہس کر دیا اور دفتری سامان، فرنیچر اور دیگر اشیا کی توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق عدالت کا بیشتر حصہ آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل گیا جبکہ عدالت کا تمام ریکارڈ بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

حملہ آور اس دوران جج محمد جان کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ملزمان جج کی سرکاری گاڑی اور ایک وکیل کی نجی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خاتون ٹیچر زرینہ مری کے اغوا کی خبر جھوٹی نکلی، صوبائی وزرا

ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے