ترکیہ کے لیے اعزاز، اورتاحصار دنیا کے خوبصورت ترین دیہاتوں کی فہرست میں شامل

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے خوبصورت ترین دیہات کی 2025 کی فہرست میں ترکیہ کے تاریخی قصبے اورتاحصار نے بھی جگہ بنالی ہے، بین الاقوامی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں اورتاحصار کو دنیا کے 50 خوبصورت ترین دیہات میں 40 واں نمبر حاصل ہوا۔

ترکی کے صوبے نیوشیہر میں واقع اورتاحصار، خطہ کپادوکیہ کے دل میں بسنے والا ایک دلکش گاؤں ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، منفرد پتھریلے مناظر اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے خوبصورت ممالک کون سے ہیں؟

اورتاحصار کی پہچان اس کے پتھر سے بنے گھروں، پرکشش پتھریلی گلیوں، قدیم چرچوں اور خانقاہوں سے ہوتی ہے، دیہات میں موجود سرچا، کامبازلی، تاوشانلی اور ہلاج دریسی جیسے تاریخی چرچ سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں۔

 

جریدے نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ اورتاحصار ایک ایسا قصبہ ہے جو کپادوکیہ کی زمین سے ایک بھولی بسری یادگار کی طرح ابھرتا ہے، جہاں قدیم قلعہ، غاروں میں تراشی گئی گزرگاہیں اور کبوتروں کے گھونسلوں جیسے آثار آج بھی اپنی تاریخی عظمت کا پتہ دیتے ہیں۔

اورتاحصار نہ صرف ترکی کا خوبصورت ترین گاؤں قرار دیا جارہا ہے بلکہ یہ کپادوکیہ کے ثقافتی، قدرتی اور تاریخی ورثے کا جیتا جاگتا میوزیم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی نے اسلام آباد کو ایشیا کا خوبصورت ترین شہر قرار دیدیا

یہاں آنے والے سیاح اورتاحصارقلعہ، ہلاج خانقاہ، پنچرلک چرچ، اور ایتھنوگرافی میوزیم ہے کے علاوہ ریڈ ویلی، پیجن ویلی اور لوو ویلی جیسے دلکش مقامات کا نظارہ کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں، سورج نکلنے کے وقت فضا میں تیرتے ہوا کے غبارے، گھڑ سواری اور پہاڑی راستوں پر ہائیکنگ جیسی سرگرمیاں اس علاقے کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک خوابناک تجربہ بنا دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود