کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں گیلانی خاندان کی نمائندگی: ملکی پارلیمانی تاریخ کا منفرد وقوعہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارباڈوس میں 68 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں اس سال پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور منفرد پہلو کی حامل رہی جہاں ملک کے 3 مختلف قانون ساز ایوانوں کی نمائندگی ایک ہی خاندان یعنی گیلانی فیملی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ (ایوان بالا)، ان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) جبکہ دوسرے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیے: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

گیلانی خاندان کی اس مشترکہ شرکت نے نہ صرف پاکستان کے وفاقی جمہوری ڈھانچے کے تسلسل اور ہم آہنگی کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی متحرک موجودگی کو بھی نمایاں کیا۔

مزید پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے اس اہم اجلاس میں گیلانی خاندان کی نمائندگی نے پاکستان کے تینوں ایوانوں بشمول سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی متحدہ آواز کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا۔ یہ لمحہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نمایاں باب واقعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم