’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر کے نوجوان ذیشان بلوچ نے سنہ 2010 میں چند دوستوں کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

ابتدا میں یہ سفر صرف محدود وسائل کے ساتھ شروع ہوا لیکن وقت کے ساتھ یہ تحریک ایک مضبوط پلیٹ فارم ’حاضر سکھر‘ میں بدل گئی اور آج یہ تنظیم سکھر شہر اور اس کے نواحی دیہی علاقوں میں عوامی خدمت کی سب سے نمایاں پہچان سمجھی جاتی ہے۔

ذیشان بلوچ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے یہ سفر اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا۔ کوئی سرکاری مدد نہیں تھی بس اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ نکالتے اور پھر شہر کے مخیر حضرات نے بھی خاموشی سے تعاون شروع کیا‘۔

مزید پڑھیے: سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر کسی کو مسئلہ ہو تو وہ ہمارے واٹس ایپ گروپس یا پیج پر رابطہ کرتا ہے جس کے بعد ہماری ٹیم تحقیق کرتی ہے اور پھر مخیر حضرات براہ راست مستحق تک پہنچ کر مدد فراہم کرتے ہیں۔

خدمات کا دائرہ

ذیشان بلوچ اور ان کی ٹیم کے فلاحی منصوبے کئی شعبوں پر محیط ہیں۔

پانی کی فراہمی

251 ہینڈ پمپس اور 5 واٹر ٹینک عوامی مقامات پر نصب کیے جن سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

صحت کی سہولتیں

177 وہیل چیئرز فراہم کیں، درجنوں میڈیکل کیمپس لگائے اور 500 سے زائد مساجد میں جائے نماز عطیہ کیں۔

تعلیم اور بچوں کی کفالت: 10 بچوں کی مستقل تعلیمی ذمہ داری اٹھائی، 1000 سے زائد کتابیں اور 100 سے زیادہ یونیفارمز فراہم کیے۔

معاشی امداد

17 روزگار پروجیکٹس، 30 سے زائد سلائی مشینیں خواتین کو فراہم کیں اور 20 اجتماعی شادیوں کے کھانے کا انتظام کیا۔

خوراک کی فراہمی

15 ہزار سے زائد راشن بیگز، 3000 لیٹر دودھ، 10 ہزار سے زیادہ کپڑے، اور 500 کمبل تقسیم کیے۔

ماحولیات اور شجرکاری

5 ہزار سے زائد درخت لگائے جن پر گزشتہ سال حکومت سندھ اور میئر سکھر نے ذیشان بلوچ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا لیکن ذیشان بلوچ نے اگلے ہی دن وہ رقم راشن کی شکل میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ امداد کو زکوٰۃ یا صدقہ نہ سمجھا جائے بلکہ تحفے کے طور پر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل خوشی ہمیں اس وقت ملتی ہے جب کسی ضرورت مند کی زندگی میں آسانی آتی ہے۔

ایمرجنسی اور ریسکیو خدمات

ذیشان بلوچ اور ان کی ٹیم نے صرف عام فلاحی کام ہی نہیں کیے بلکہ ایمرجنسی حالات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں توانائی کے نئے ذخائر، درآمدی انحصار میں کمی کی امید

سنہ2022  کے سیلاب میں متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف مہم چلائی،282  گمشدہ بچوں کو بازیاب کرایا،240  ریسکیو کیسز میں براہ راست مدد فراہم کی،1230  شہری مسائل حل کرائے اور 300 سے زائد جانوروں و پرندوں کو ریسکیو کیا۔

ذیشان بلوچ نے کہا کہ ہمارے شہر کے لوگ جانتے ہیں کہ ہم کسی کی مشکل دیکھ کر خاموش نہیں رہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی علاج کرانا ہو، کبھی روزگار دلوانا ہو یا کبھی فوری مدد درکار ہو تو ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ حل نکال سکیں۔

مقبولیت اور عوامی اعتماد

آج ’حاضر سکھر‘ کے 80 ہزار سے زائد فالورز فیس بک پر موجود ہیں جبکہ ٹیم ممبرز کی تعداد 400 سے زیادہ ہے۔

مقامی سطح پر ذیشان بلوچ کو کئی ایوارڈز مل چکے ہیں اور عوام انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میری ٹیم کی محنت اور عوام کے اعتماد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب دوست اپنی تنخواہوں میں سے حصہ ڈالتے ہیں اور شہر کے مخیر حضرات بھی خاموشی سے ہماری مدد کرتے ہیں اور یہی تعاون ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ

ذیشان بلوچ اور ان کی ٹیم اس بات کی روشن مثال ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور خدمت کا جذبہ دل میں موجود ہو تو بڑے وسائل کے بغیر بھی ہزاروں افراد کی زندگیاں بدلی جا سکتی ہیں۔ ان کا سفر آج بھی جاری ہے اور ہر دن ایک نئی امید کے ساتھ مزید لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لا رہا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی