اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگردوں کا خاتمہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں ایک خفیہ اطلاع پر جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ کارروائیاں 7 اکتوبر کو اورکزئی میں پیش آنے والے دہشتگرد حملے کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں پاک فوج کے بہادر افسران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اورکزئی میں شہید ہونے والے میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ آپریشن جمال مایا کے علاقے میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تمام 30 دہشتگرد مارے گئے۔

اعلامیے کے مطابق یہ کامیاب کارروائی شہدا کے خون کا بدلہ اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے لیے انصاف کی فراہمی ہے۔

فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشتگرد کو تلاش کرکے ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں اور ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں: اورکزئی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کی شہادت، پی ٹی آئی کا اظہار افسوس

صدرِ زرداری کا بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے قومی عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیرِ اعظم کا سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت تمام شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیرِ اعظم نے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ