تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) تیسرے روز بھی جاری احتجاج کے باعث ضرواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں، جس سے عام لوگ اور ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں متاثر

احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہیں، جس سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹیں بھی بند ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔

ایئرپورٹ اور انٹرنیٹ سروس متاثر

ائیرپورٹ جانے والے راستے کنٹینرز کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جس سے طلبہ اور والدین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شہریوں کی پریشانی اور ہنگامی صورت حال

احتجاج کے دوران شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کئی مقامات پر ایمبولینسیں پھنس گئیں اور مریضوں کو وقت پر اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔

ایک بچے کی والدہ بے بس ہو کر رو رو کر دہائی دیتی رہیں، جبکہ ایک ضعیف مریض کو ایمبولینس میں ہی ڈرپ لگا کر حالت بہتر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

اس صورتحال کے سبب عوامی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور شہری حکومت سے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے فوری حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی