ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

عروب جتوئی، جو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہی ہیں، نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے تمام موجودہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں ہیں۔ ان کے اس اقدام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

تاحال عروب جتوئی کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی  کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو، کیس سے متعلق کیا بتایا؟

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود