انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل پر مشتمل قانونی ٹیم پیش ہوئی۔
علیمہ خان سمیت شریک ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔














