اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز شدید مندی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر تیزی کا رجحان غالب رہا، کیونکہ جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی میں کمی کے آثار سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں کاروباری دن کے دوران 7,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 4,500 پوائنٹس کی گراوٹ

پورے دن خریداری کے غالب رجحان نے انڈیکس کو انٹرا ڈے بلند ترین سطح 165,866.77 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 165,476.02 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 7,032.60 پوائنٹس یعنی 4.44 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق، یہ اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے، جو صرف 12 مئی 2025 کو ریکارڈ ہونے والے 10,123 پوائنٹس کے اضافے سے کم ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس 1,400 پوائنٹس گر گیا

ابتدائی سیشنز میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، سیمنٹ، بینکاری، تیل و گیس کی تلاش، او ایم سیز، توانائی کے شعبے اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھنے میں آئی۔

نمایاں کمپنیوں حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، اور وافی کے شیئرز سبز زون میں بند ہوئے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق، یہ تیزی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں کمی اور مقامی سطح پر سیاسی حالات میں بہتری کے ساتھ ساتھ نتائج کے سیزن کے آغاز کے باعث سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی سے تقویت پائی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی رفتار کا انحصار سیاسی استحکام اور حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

ایک اہم پیش رفت میں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ و وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں فریقین نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور میعاری معاشی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پیر کے روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی جب منافع کے حصول اور کمزور سرمایہ کار اعتماد نے تمام بڑے انڈیکسز کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 4,654.77 پوائنٹس یعنی 2.85 فیصد گر کر 158,443.42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: زرعی، صنعتی اور خدماتی شعبوں میں بہتری، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

بین الاقوامی مارکیٹس میں، منگل کو ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان رہا۔ امریکا اور چین کے ممکنہ تجارتی مذاکرات کی خبروں سے کچھ بہتری دیکھی گئی، مگر دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار معاہدے کے خدشات برقرار رہے۔

ایم ایس سی آئی کے جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک انڈیکس اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز ابتدائی اضافے کے بعد مستحکم ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ