بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ اکنامک زون شروع کیا تھا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی کامیابی ہے۔ پاکستان میں سب سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ادارے سندھ میں شروع کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جیسا آپ کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ بحیثیت وزیر خارجہ مختلف ممالک کے دورے کیے، وہ ممالک مجھ سے کہتے تھے کہ وہ بی آئی ایس پی کی کاپی کرتے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی مستحقین تک پیسے پہنچانے کے لیے بی آئی ایس پی کا سہارا لیا تاہم نام بدل دیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر چکے ہیں۔

انہوں نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے اس پروگرام کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پروگرام غریب ترین لوگوں تک امداد پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے جس طرح آئین کی کتاب میں حصہ ڈالا وہ قابل ذکر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مستحق افراد کے لیے سندھ میں 20 لاکھ گھر تعمیر کررہے ہیں، اس سے قبل قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زمینوں کا مالک بنایا تھا۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کے 10 موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں میں ہم بھی شامل ہیں، اس لیے اس مسئلے پر توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں سے درخواست کی کہ کسی بھی معاملے پر بات چیت کے لیے میڈیا کے بجائے سی ای سی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے تاکہ امور بہتر طریقے سے حل ہوں۔

بلاول بھٹو نے غزہ امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈر ہے کہیں پھر اسرائیل کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ پوری امت مسلمہ اس امن معاہدے پر غور کررہی ہوگی، امید ہے کہ غزہ میں سیز فائر جاری رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سیز فائر معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی، یقینا یہ سب کو اچھا لگا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر

بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود