فٹبال کے شائقین بڑی بے چینی سے ایک سنسنی خیز میچ کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ میچ فیصلہ کن ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم براہِ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہنچے گی جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی
یہ مقابلہ آج رات پاکستانی ٹائم کے مطابق 11:45 کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گروپ بی کے پلے آف میں، جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے، اب ورلڈ کپ کے لیے مقابلہ صرف سعودی عرب اور عراق کے درمیان رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو
عراق نے ہفتے کے روز انڈونیشیا کو ایک سخت میچ میں 1-0 سے شکست دے کر اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔
گروپ کی 3 ٹیموں میں سے پہلی ٹیم براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری ٹیم کو 13 اور 18 نومبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم کے خلاف ایک اور پلے آف کھیلنا ہوگا، جس کا فاتح عالمی پلے آف میں جائے گا۔











