امریکا میں پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کی ویڈیو جاری، واقعہ پولیس کی دہشتگردی قرار

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پولیس تشدد سے ایک اور سیاہ فام نوجوان جان کی بازی ہار گیا، 7 جنوری کو پیش آئے پولیس تشدد واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی، شہریوں نے واقعے کو پولیس کی دہشتگردی قرار دے دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں ایک بچے کے باپ، انتیس سالہ ٹائری نکولس کو اہلکاروں کی جانب سے گاڑی سے نکال کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد قتل کا الزام عائد

پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آنے پر امریکی شہر میمفس میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہریوں نے قاتلوں کو سزا دینے اور پولیس کی دہشتگردی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب امریکی صدربائیڈن کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس اہلکاروں نے 7 جنوری کو 29 سالہ ٹائری نکولس کولاپرواہی سے گاڑی چلانے پر روکا تھا۔

مقتول کے فیملی وکلا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد مقتول نوجوان ٹائری نکولس پر ایسا تشدد کیا کہ وہ ناقابل شناخت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوری بعد پانچوں سیاہ فام پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار