دنیا بھر میں کوئی بھی نئی چیز لانچ کرنے کے لیے منفرد آئیڈیا سوچا جاتا ہے تاکہ مارکیٹ میں آتے ہی وہ اپنی جگہ بنا سکے لیکن جب چیز پرانی ہو اور اسے ایک بار پھر سے لانچ کرنا ہو تو تھوڑا پاگل پن دکھانا پڑتا ہے تاکہ کاروبار چل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سموسے کا عالمی دن اور اسلام آباد کا مشہور بنگالی سموسہ اسٹال
کچھ ایسا ہی کام کراچی کے ایک شہری نے کیا ہے۔ لانچ کرنا تھا سموسہ تو مارکیٹ میں نام بنانے کے لیے سموسے کو پاگل بنا دیا اور اسٹال کا نام رکھا پاگل سموسے والا۔ ہمیں تجسس ہوا اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سموسمہ پاگل ہے یا اس کا بنانے ولا تو ہم پہنچے فیڈرل بی ایریا۔
فیڈرل بی ایریا میں لیاقت علی خان چوک کے پاس فاطمہ پارک کی دیوار کے ساتھ ایک ٹھیلا لگا ہے جس کا نام ہے پاگل سموسے والا۔ اب ایسا نام سن کر لوگوں کا ہجوم تو لگنا ہی تھا اور یوں لوگ اس ٹھیلے پر پاگلوں کی طرح ٹوٹ پڑے۔
پاگل سموسے والے نے ہمیں بتایا کہ ہماری پالیسی ہے 5 روپے کا ہائجینک سموسہ دینا اور خاص بات اس سموسے کی قیمت اور اس کی چٹنی ہے۔
مزید پڑھیے: آغا خانی سموسے، نوازشریف اور عمران خان کی یکساں پسند
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ان سے کہا تھا کہ یہ نام رکھو سموسہ اچھا بکے گا۔ جانیے اس ذائقے اور ’پاگل پن‘ کی مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔













