ہنڈائی نشاط موٹرز نے اکتوبر 2025 کے لیے اپنی مقبول گاڑیوں سانتافی ہائبرڈ اور ایلانترا ہائبرڈ پر خصوصی رعایتی آفرز متعارف کرا دی ہیں۔ کمپنی کی ’ہنڈائی اکتوبر آفر‘ کے تحت صارفین کو رجسٹریشن سپورٹ اور نقد رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
پیشکش کے مطابق، سانتافی ہائبرڈ پر 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے) اور 7 لاکھ روپے تک نقد رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ایلانترا ہائبرڈ کے کیش کسٹمرز کو 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے) فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ہنڈائی پاکستان پہلی الیکٹرک کار لانچ کرنے کے لیے تیار
یہ آفر 1 سے 31 اکتوبر 2025 تک ملک بھر کے مجاز ہنڈائی ڈیلرشپس پر دستیاب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی مارکیٹ میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے فروغ اور صارفین کو جدید، پائیدار اور آرام دہ ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔














