اسپنر نعمان علی کا نیا ریکارڈ، ’یہ کسی اور ملک میں ہوتے تو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا‘

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ نعمان علی نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

نعمان علی کی اس غیرمعمولی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر نعمان جیسے باصلاحیت اسپنر کو جلد موقع دیا جاتا تو وہ پاکستان کو کئی مواقع پر فتح دلا سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سلیم خالق نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نعمان علی جیسا اسپنر اگر کسی اور ملک میں ہوتا تو اسے سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا۔ یہ بیچارہ سال میں صرف 2 یا 3 ٹیسٹ کھیلتا ہے اور پھر ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے۔ ہم ٹی ٹو20 میں چند چھکے لگانے والوں کو تو سپر اسٹار بنا دیتے ہیں، مگر اصل اسٹار تو نعمان جیسے کھلاڑی ہیں جو ہمیں ٹیسٹ میچز جتواتے ہیں۔ انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔

ایک صارف نے کہا کہ شان پولاک کے مطابق نعمان نے 34 سال کی عمر میں اپنا ڈیبیو کیا۔ وہ 23 سال کی عمر میں بھی ڈیبیو کر سکتا تھا، جب اُس کے پاس تجربہ، پختگی یا تسلسل نہیں تھا۔ اگر ایسا ہوتا، تو ممکن ہے وہ صرف دو یا تین میچ کھیلتا اور پھر کبھی منتخب نہ ہوتا۔

عدنان ملک نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ صدی کی سب سے بہترین بال ہے جو نعمان علی نے کروائی ہے اور بیٹسمین کو بالکل اندازہ ہی نہیں ہوا چکر کھا گئے۔

علی شیر نے کہا کہ کیا ہم کرکٹ بورڈ سے پوچھ سکتے ہیں کہ ہمارا بیسٹ ٹیسٹ پرفارمر نعمان علی سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں کیوں نہیں ہے؟

واضح رہے کہ 39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9یں مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، یوں وہ پاکستان کے کامیاب ترین لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا

27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 کی ترمیم صرف افواج کے کمانڈ سسٹم تک محدود ہیں، رانا ثنا اللہ

27ویں آئینی ترمیم غلط، پارلیمنٹ کو جرنیلوں کا ’ربڑ اسٹمپ‘ بنادیا گیا، مولانا عطا الرحمان

27 ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹر کے ووٹ سے مزید شقیں سینیٹ سے کیسے منظور ہوئیں؟

پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟