باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر حملہ، اسپیکر ایاز صادق کی مذمت

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا، حکام کے مطابق یہ مبارک زیب خان کے گھر پر تیسرا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملہ آور ملزمان گرفتار، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مبارک زیب خان سمیت ان کے اہل خانہ کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔

ایاز صادق نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

انہوں نے متاثرہ خاندان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اسپیکر نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ہمیں معاشرے میں برداشت، رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہوگا، ریاست ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے جو انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘