اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو آئندہ کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتی حکم کے بعد جب شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تو انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

شیری مزاری اور سینیٹر فلک ناز کی دوبارہ گرفتاری پر ان کے وکلاء نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی مقدمے میں ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp