سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے معافی کیوں مانگی؟

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے حلف برداری سے قبل سیاسی و سماجی حلقوں میں اس بات پر شدید بحث جاری تھی کہ آیا وہ اس منصب تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ متعدد سیاسی شخصیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہو سکیں گے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق مشیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فیاض الحسن چوہان سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میری پیش گوئی تھی کہ سہیل آفریدی جیسا اسمگلر، ٹی ٹی پی اور انڈین را کے ساتھ تعلق رکھنے والا شخص خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نہیں بن سکے گا، مگر میں غلط ثابت ہوا، اس لیے وعدے کے مطابق میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو اپنی بات پر معافی مانگ لی ہے، اب میں پی ٹی آئی کے ان سپورٹرز سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ قیدی نمبر 420 ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں، 375 ڈیمز، اور پاکستان و پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے پر بھی قوم سے معافی مانگے گا؟

فیاض الحسن چوہان کے اس بیان پر مختلف سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور اس بحث نے ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ نادر بلوچ نے لکھا کہ کیا یہ فیاض الحسن چوہان کی معافی ہے؟ یہ شخص ہر گزرتے دن کے ساتھ بےنقاب ہوتا ہے۔

خرم اقبال نے لکھا کہ ایک معافی تو آ گئی، باقی کب تک آئیں گی۔

کئی صارفین یہ کہتے نظرا ٓئے کہ فیاض الحسن چوہان اس وقت عمران خان سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ سب باتیں انہیں اس وقت کیوں یاد نہیں آئیں جب وہ خود حکومت میں تھے اور وزارت کے مزے لے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟