تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا اتار دیا گیا، ’عوامی طاقت زندہ باد‘

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا ہے۔

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ دیکھتے رہیے گا کہ کہیں یہ جھنڈا دوبارہ نا لگا دیا جائے۔

حلیمہ نامی صارف  نے کہا کہ مجھے تو لگا تھا تصویر والا لہراتا ہوا پرچم وزیر اعلیٰ کے اکاؤنٹ سے شئیر ہوگا لیکن یہ تو اتر گیا۔

سید احمد عدیل نے لکھا کہ عوامی طاقت زندہ باد۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریم نواز کے پوسٹرز لگائے گئے تھے جن پر ان کی تصویر کے ساتھ ہیلتھ ریفارمزکے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’شوبازی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو ذاتی برانڈنگ سے پاک رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp