بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی نمائندے لطفی صدیقی نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں امریکا کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی و وسطی ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔
تعاون اور اصلاحات پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں لطفی صدیقی نے گرمجوشی سے استقبال اور مفید و جامع بات چیت پر امریکی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، معاشی اور انتظامی اصلاحات، بالخصوص لیبر مارکیٹ کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔
علاقائی تعلقات اور اطلاعاتی خطرات پر بات چیت
اس موقع پر علاقائی و عالمی تعلقات، انتخابی عمل، گمراہ کن معلومات کے خطرات اور براہِ راست رابطوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا غیرجانبدار تحریک کے فیصلوں کے عمل میں اصلاحات پر زور
لطفی صدیقی نے سرجیو گور کی جانب سے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے متعلق مثبت تاثرات پر شکریہ ادا کیا اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ و علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈھاکا کے دورے کی دعوت
خصوصی نمائندے نے امریکی سفیر کو ڈھاکا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر گزشتہ ماہ نیویارک میں پروفیسر محمد یونس اور سرجیو گور کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تسلسل میں ہوئی۔













