اسلام آباد سمپوزیم 2025 میں مکالمہ، وقار اور اصولی سفارت کاری پر زور

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے رابطے کو فروغ دیتا رہے گا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مقررین اور پینلسٹ حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیمتی خیالات کو سراہا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون کی راہ اپنانا ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بقائے باہمی کے وژن پر گامزن ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، جو تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر واقع ہے، ہمیشہ تحمل، تعمیری روابط اور انصاف، برابری و باہمی احترام پر مبنی متوازن عالمی نظام کے قیام کے لیے کوشاں رہے گا۔

سمپوزیم میں تعلیمی ماہرین، اعلیٰ سرکاری افسران، غیر ملکی سفارت کاروں، کاروباری برادری کے نمائندوں، طلبا اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں