کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تجرباتی فارمیٹ ٹیسٹ20 متعارف کرایا گیا ہے، جسے اسپورٹس انٹرپرینیور گورو بھیروانی نے باضابطہ طور پر پیش کیا۔
اس فارمیٹ کا مقصد روایتی اور جدید کرکٹ کے انداز کو یکجا کرنا ہے، تاکہ وہ شائقین جو ٹیسٹ اور ٹی20 دونوں کو پسند کرتے ہیں، انہیں ایک نئی شکل میں کرکٹ سے جوڑا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے
ٹیسٹ20 بنیادی طور پر 80 اوورز پر مشتمل ایک روزہ طرز کا ٹیسٹ میچ ہے، جس میں دونوں ٹیمیں دو دو اننگز کھیلیں گی۔ یعنی مجموعی طور پر میچ میں 4 اننگز ہوں گی، بالکل ٹیسٹ کرکٹ کی طرح۔
🚨 A NEW CRICKET FORMAT INTRODUCED. 🚨
– ‘Test Twenty’ will be launched in January.
– It’ll be an 80 over contest combined.
– It’ll be played in 4 intervals.
– 20 overs each with both sides batting and bowling twice. pic.twitter.com/c3tb6Gyo9E
— Arif Amin (@arifamin045) October 16, 2025
میچ کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا کی صورت میں نکل سکتا ہے، جبکہ کھیل کو مختصر، پرجوش اور نشریاتی لحاظ سے دلکش بنانے کے لیے چند قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس فارمیٹ کو دنیا کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی مشاورتی ٹیم میں معروف کرکٹرز سر کلائیو لائیڈ، اے بی ڈی ویلیئرز، میتھیو ہیڈن اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں، جو اس تصور کو حقیقت کا روپ دینے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
گورو بھیروانی کے مطابق ٹیسٹ20 کا ہدف 13 سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس: آئندہ 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنلز کے میزبان کا اعلان کردیا گیا
ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر ایک ایسا نظام بنانا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت، مواقع اور شناخت فراہم کرے۔
’جس طرح امریکا میں این سی اے اے نے باسکٹ بال کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا، ویسے ہی ہم عالمی کرکٹ کے لیے ایسا نظام قائم کر رہے ہیں جہاں ہر نوجوان، خواہ وہ کسی بھی ملک یا جنس سے تعلق رکھتا ہو، اپنی صلاحیت منوا سکے۔‘
نیا فارمیٹ مصنوعی ذہانت کو بھی کرکٹ کا حصہ بنا رہا ہے۔ پلیئرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے اے آئی اسکاؤٹنگ سسٹمز اور موشن سینسرز متعارف کرائے جائیں گے، جن کے ذریعے کوچز اور کھلاڑی اپنے کھیل کا تفصیلی تجزیہ کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا
پہلا ایونٹ جونیئر ٹیسٹ20 چیمپیئن شپ کے نام سے بھارت میں جنوری 2026 میں کھیلا جائے گا۔
اس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، 3 بھارتی اور 3 بین الاقوامی فرنچائزز جو دبئی، لندن اور امریکا سے لی جائیں گی۔
ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے جن میں آدھے بھارتی اور آدھے غیر ملکی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کا نیا ‘ٹیسٹ’
مجموعی طور پر 96 کھلاڑی نیلامی کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے، جبکہ مزید 204 کھلاڑی وائلڈ کارڈ پول سے مڈ سیزن میں شامل کیے جا سکیں گے۔
فاتح ٹیم کو جونیئر ٹیسٹ20 چیمپیئن کا اعزاز دیا جائے گا۔
پہلے سیزن میں یہ فارمیٹ صرف نوجوان لڑکوں کے لیے ہوگا، جبکہ دوسرے سیزن میں خواتین کے مقابلے بھی شامل کیے جائیں گے۔












