آئی سی سی اجلاس: آئندہ 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنلز کے میزبان کا اعلان کردیا گیا

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2027، 2029 اور 2031 کے فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی اجلاس دوبارہ کیوں ملتوی ہوا؟

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو یہ میزبانی گزشتہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز کے کامیاب انعقاد کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغان خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت کے ذریعے انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

یو ایس اے کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی نے اپنا پچھلا مؤقف دہراتے ہوئے اسے تین مہینے کی مہلت دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یو ایس اے کرکٹ اس مدت کے اندر انتظامی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔

اجلاس میں فرانس، ہانگ کانگ اور کینیڈا کرکٹ کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ مشرقی تیمور اور زیمبیا کو دو نئے ایسوسی ایٹ ممبرز کے طور پر آئی سی سی فیملی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت دوطرفہ ٹی20 سیریز کی بات نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اعلامیے کے مطابق 2 نئے ممبران کی شمولیت کے بعد آئی سی سی کے کل اراکین کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار