اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، پشاور، مردان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، گلگت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 محسوس کی گئی ہے، زلزلہ افغانستان کے کوہ ہندوکش میں 120 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔













