سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر 70 شکایات مسترد کر دیں

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ججوں کے احتساب کے لیے قائم ادارے سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے آج ہونے والے اجلاس میں 74 شکایات کا جائزہ لے کر 70 شکایات متفقہ طور پر مسترد کر دیں۔ جب کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف کاروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی، جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوا۔

ویڈیو لنک اور ذاتی شرکت

اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ذاتی طور پر شریک ہوئے۔

پہلے مرحلے میں 67 شکایات کا جائزہ، 65 مسترد

اجلاس کے پہلے مرحلے میں کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 67 شکایات کا جائزہ لیا، جن میں سے 65 درخواستیں متفقہ طور پر مسترد کر دی گئیں۔ ایک شکایت پر کارروائی کو موخر جبکہ ایک پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی شمولیت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی اجلاس میں شمولیت سے معذرت کے بعد ان کی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟

اس کے بعد 7 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے  5 مسترد کر دی گئیں، جبکہ 2 پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ یہ ترامیم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے تجویز کی گئی تھیں، جنہیں معمولی رد و بدل کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ مزید ہدایت دی گئی کہ ترامیم سرکاری گزٹ میں شائع کی جائیں۔

اعلامیے کے مطابق ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق تمام اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ارسال کیا جائے گا اور اسے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا۔

زیرِ التوا شکایات کی تعداد 87 رہ گئی

اعلامیے کے مطابق، سپریم جوڈیشل کونسل میں اب اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف زیرِ التواء شکایات کی تعداد 87 رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 155 شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں