امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور رویے کے خلاف ’نو کنگز’ کے عنوان سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خود کو بادشاہ کے روپ میں دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع
فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کے لیے حکومت سے باہر رہیں اور وہ ڈیموکریٹس کے پروگرام اور ترجیحات ختم کریں گے۔
Vice President Vance posted an AI-generated video showing Trump as a king with Democrats kneeling before him.
Trump reposted it shortly after seen as a clapback to the “No Kings” protests reignited by Democratic supporters. pic.twitter.com/fcGBJ1jmr4
— Intel Net (@IntelNet0) October 19, 2025
چند گھنٹے بعد، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ تاج پہنے لڑاکا طیارہ اڑاتے دکھائی دیتے ہیں جو مظاہرین پر گندگی گراتا ہے۔ ایک اور ویڈیو، جو نائب صدر جے ڈی وینس نے شیئر کی، میں ٹرمپ کو شاہی لباس پہنے اور ہاتھ میں خنجر لیے دکھایا گیا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کے نینسی پیلوسی سمیت کئی ڈیموکریٹس ان کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ
یہ ویڈیوز اس وقت سامنے آئیں جب امریکا کے مختلف شہروں میں 2600 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں مظاہرین نے ٹرمپ پر آمرانہ طرزِ حکمرانی اختیار کرنے کا الزام لگایا۔
ٹرمپ اس دوران فلوریڈا میں اپنے گھر پر موجود رہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے ویڈیوز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے صدر ٹرمپ کی ان ویڈیوز کو ان کی طرف سے اپنی مخالفین کی تحقیر قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس رویے کو امریکی جمہوریت اور اقدار کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔













