یمن: حوثی باغیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر پر چھاپہ، 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 یمنی شہری جبکہ 15 غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔ تاہم تفتیش کے بعد 11 افراد کو رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر دوسرا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے حوثی نمائندوں اور دیگر فریقین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے، تمام عملے کی رہائی ممکن ہو اور صنعا میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر مکمل کنٹرول بحال کیا جا سکے۔

ایک اور اقوام متحدہ کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ حوثی جنگجوؤں نے دفتر سے تمام مواصلاتی آلات جن میں موبائل فون، کمپیوٹر اور سرورز شامل ہیں، قبضے میں لے لیے ہیں۔

زیر حراست ملازمین کا تعلق عالمی اداروں جیسے ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگی انسانی امور سے بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا حالیہ مہینوں میں صنعا، الحدیدہ اور صعدہ سمیت اپنے زیرِ قبضہ علاقوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر چکی ہے۔ اب تک 50 سے زیادہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک ورلڈ فوڈ پروگرام کا ملازم رواں سال صعدہ میں قید کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

حوثیوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کرنے والے افراد دراصل جاسوس ہیں، تاہم اقوام متحدہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں 8 ملازمین کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ نے صعدہ میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں، جبکہ اعلیٰ انسانی امدادی کوآرڈی نیٹر کو صنعا سے عدن منتقل کردیا گیا تھا، جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا مرکز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا

سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا

27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 کی ترمیم صرف افواج کے کمانڈ سسٹم تک محدود ہیں، رانا ثنا اللہ

27ویں آئینی ترمیم غلط، پارلیمنٹ کو جرنیلوں کا ’ربڑ اسٹمپ‘ بنادیا گیا، مولانا عطا الرحمان

27 ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹر کے ووٹ سے مزید شقیں سینیٹ سے کیسے منظور ہوئیں؟

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟