25 لاکھ افراد، 22 لاکھ مویشیوں کو ریسکیو کیا، مریم نواز کا فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی;

مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ کر خدمت کی، آپ کی گھروں کو واپسی پر آپ سے زیادہ میں خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار افراد کو سروے پر لگایا اور لوگوں کے نقصان کا ازالہ کرنا شروع کردیا ہے، ہم نے متاثرین کو مہمان سمجھا اور ہر طرح کی خدمت کی، ہم نے سب کچھ اپنے پیسے سے کیا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا اور عوام کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج عزت کے ساتھ متاثرین کو گھروں کو واپس بھیج رہے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں جس کی شفافیت سے تقسیم ہوگی، متاثرین کے لیے 71 ہزار بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سب پنجاب کی مثال دے رہے ہیں، جو ترقی بڑے شہروں میں آتی ہے وہ چھوٹے شہروں میں بھی آنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان