عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر سہیل آفریدی کا عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتائیں اور کہاکہ آج انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر پابندی سمیت اہم اعلانات کردیے

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اسٹوڈنٹس سیاست سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اب طلبہ کے احتجاج یا دیگر سیاسی سرگرمیوں پر ایف آئی آر درج نہیں ہوگی۔ جبکہ تھری ایم پی او کے تحت بھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے افغان مہاجرین کے انخلا پر بھی بات کی اور انخلا کی حمایت کی، تاہم کہاکہ ایک دن میں 12 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کا واپس جانا ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 43 مہاجر کیمپس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، جو یکدم ممکن نہیں۔

ان کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے نے مؤقف اپنایا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے وقت دیا جانا چاہیے، جس پر وفاقی وزیرِ داخلہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ’میں ان کے ساتھ بیٹھوں گا، لیکن عمران خان سے ملاقات کے بعد، اتوار کو کرک میں مستقبل کا لائحہ عمل بتاؤں گا۔‘

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک کابینہ تشکیل نہیں دی، کیونکہ کابینہ کی تشکیل کے لیے عمران خان سے مشاورت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جس کے لیے انہوں نے قانونی اور جمہوری راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ وہ جمہوری طریقے سے عمران خان سے ملاقات کریں گے، اور اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام کے سامنے سب کچھ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی، طلال چوہدری

انہوں نے جمعے سے عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کا آغاز چارسدہ سے ہوگا۔

سہیل آفریدی کے مطابق جمعے کو وہ چارسدہ میں عوام سے ملاقات کریں گے، ہفتے کو اپنے آبائی علاقے باڑہ میں امن جرگہ ہوگا، جبکہ اتوار کو جنوبی ضلع کرک میں عوامی اجتماع ہوگا، جس میں وہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ