صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد
سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے: صدر آصف علی زرداری
یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے: صدر زرداری
جاپان نے پہلی خاتون…
— PPP (@MediaCellPPP) October 21, 2025
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے۔ یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ جاپان نے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان نے قریباً 4 دہائیاں قبل بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب کیا تھا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم سَنائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔













