پاکستان کے 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کر لیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز پر 7 وکٹوں کے نقصان پر کھیل رہی ہے، اور وہ اب بھی پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں 106 رنز سے پیچھے ہے۔
مزید پڑھیں: ’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید
آصف آفریدی نے انتہائی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 35 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی شکار ہونے والوں میں کپتان ایڈن مارکرم (32)، ڈیوالڈ بریوس (0)، کائل ویریاین (10)، ٹونی ڈی زورزی (55) اور سائمن ہارمر (2) شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن نے شان مسعود (87)، عبداللہ شفیق (57)، سعود شکیل (66) اور سلمان آغا (45) کی بدولت 333 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر
آصف آفریدی، جنہیں پاکستان کرکٹ میں طویل انتظار کے بعد موقع ملا، نے ڈیبیو پر اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔ ان کی نپی تلی اسپن بولنگ نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔














