پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ کا انعقاد ہوا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
یہ ریکارڈ شکن دیو ہیکل کدو، جس کا نام کلیمنٹیانا رکھا گیا ہے، کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ اس کامیابی پر انہیں 4 ہزار 500 پولش زلوٹی یعنی تقریباً ایک ہزار 235 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیا۔
Good seed, good soil, and good luck — the winner of a contest in Warsaw, Poland, shared their secret for how to grow the nation's heaviest pumpkin. pic.twitter.com/yUhOLqVq6u
— DW News (@dwnews) October 21, 2025
کسان گروچالا کے مطابق اتنا بڑا کدو اگانے کے لیے معیاری بیج، زرخیز مٹی اور کچھ خوش قسمتی کا ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین شخص کا ’کدو کی کشتی‘ بنا کر دریائے تموت میں ایک میل کا سفر
پولینڈ یورپی یونین کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں کدو کی پیداوار نمایاں ہے۔ ملک میں تقریباً 22 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کدو کی کاشت کی جاتی ہے، جبکہ اس کی برآمدات زیادہ تر جرمنی، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک کو کی جاتی ہیں۔














