کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ امورِ کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر امیر مقام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کی طویل جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و ستم آج بھی جاری ہیں، ہزاروں کشمیری شہادت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی فورمز پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے اس موقع پر ایک نیا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ یومِ سیاہ پر ایک مشترکہ پیغام جاری کیا جائے گا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما شیخ متین نے کہاکہ کشمیری عوام اور پاکستانی ایک ہی مقصد کے لیے کوشاں ہیں، اس لیے یومِ سیاہ کی تمام ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانے بھی یومِ سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جبکہ قومی میڈیا کو ان سرگرمیوں کی مکمل کوریج کے لیے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارتِ خارجہ، داخلہ، اطلاعات، مواصلات سمیت متعدد سرکاری اداروں اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان و چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، میاں محمد نواز شریف

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا، اور اسی دن کی یاد میں کشمیری عوام ہر سال یومِ سیاہ مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بھارتی جارحیت اور مقبوضہ وادی کی حالتِ زار سے آگاہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ