واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر استعمال کرنے والے بزرگ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 میں فراڈ سے متعلق لاکھوں اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ صرف روایتی آگاہی مہمات وقت پر دھوکہ دہی کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔

میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے سیکیورٹی الرٹس شامل کیے ہیں جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو زیادہ تر فراڈ کا شکار بنتے ہیں جیسے کہ بزرگ صارفین۔

واٹس ایپ میں نیا فیچر

اب جب کوئی صارف اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے، خصوصاً ایسے افراد کے ساتھ جو ان کے کانٹیکٹس میں نہیں یا جن کے ساتھ چیٹ ہسٹری کم ہے تو انہیں نمایاں وارننگ دکھائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: میٹا نے واٹس ایپ پر جنرل پرپز چیٹ بوٹس پر مکمل پابندی عائد کردی

اسکرین شیئرنگ فراڈ اب ایک عام طریقہ بن چکا ہے جس کے ذریعے ہیکرز بینک اکاؤنٹس اور ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

میسنجر میں اے آئی کی مدد

میسنجر میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے جو ان پیغامات کو پہچانتی ہے جن میں صارفین پر رقم ٹرانسفر کرنے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے، جعلی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جاتی ہے یا بغیر مانگے ٹیک سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں صارفین کو فوری وارننگ دی جاتی ہے اور ساتھ ہی رپورٹ یا بلاک کرنے کا آسان آپشن بھی دیا جاتا ہے۔

ڈیزائن میں سیکیورٹی شامل

میٹا کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی سے بچاؤ کو اب صرف تعلیمی مسئلہ نہیں بلکہ ڈیزائن کا مسئلہ سمجھا جا رہا ہے۔

کمپنی نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اگرچہ وارننگز سے صارفین میں ’الرٹ فٹیگ‘ (یعنی بار بار نوٹیفیکیشنز سے بیزاری) پیدا ہو سکتی ہے اور ہر خطرے کو بروقت نہیں پہچانا جا سکتا تاہم ریئل ٹائم تحفظ کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے کال شیڈول کرنے کی نئی سہولت متعارف کر دی

یہ نیا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ میٹا محتاط، فوری اور فعال اقدامات کے ذریعے صارفین کو خاص طور پر معمر افراد کو مالی نقصان سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان