شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ تجربے کے دوران 2 ہائپرسونک میزائل پیونگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے اور شمال مشرقی علاقے میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش
رہنما کم جونگ اُن تجربے میں شریک نہیں تھے۔ یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنما جنوبی کوریا میں علاقائی اجلاس میں شرکت کریں گے۔














