امپریل کالج لندن کی پاکستان میں کیمپس کھولنے کی تردید، وزیراعلیٰ مریم نواز کو یہ غلط خبر کس نے دی؟

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امپیریل کالج لندن نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گا اور اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس دعوے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

تاہم، امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ کالج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں اور تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔

حبیب اکرم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی یونیورسٹی ہوتی تو اس خبر کی تردید کرنے کی جرات بھی نہ کرتی۔

احمد گھمن نے کہا کہ قوم کو خوش فہمیوں میں رکھا جا رہا ہے یا شعوری طور پر گمراہ کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ جھوٹ کے سہارے حکمرانی کب تک جاری رکھی جائے گی؟

عمران ریاض خان نے سوال کیا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو جھوٹ بولنے کی عادت کیوں ہے۔

سعید بلوچ لکھتے ہیں کہ آپ جعلی حکومت بنا کر آپ اپنےحامیوں کو تو گمراہ کر سکتے ہیں لیکن دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کیا تھا لیکن امپیریل کالج کی تردید کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج پر یہ ٹوئٹ اب بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: خواتین کی ہراسانی اور تشدد کا شکار بچوں کی مدد کے لیے سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد میں کروائے جانے والا ’نیبرہڈ سروے‘ کیا ہے؟ اور یہ سیکیورٹی کے لیے کیوں ضروری ہے؟

صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن ہوں گے، چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟