جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز 138 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا آسان ہدف 12.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2025
جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مرکرم نے 45 گیندوں پر 42 رنز بنائے، جبکہ رائن ریکلٹن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کی واپسی
پاکستان کی پہلی اننگز:
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 87، سعود شکیل نے 66، اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بری طرح سے باندھ کر رکھا۔
Babar Azam brings up his 30th Test half-century🔥#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/tmOR5bzmMf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2025
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز:
مہمان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 404 رنز بنائے اور 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ کگِیسو ربادا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 61 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جبکہ سینوران مٹھوسامی نے 89 رنز کے ساتھ شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان کو مذہبی ماحول فروغ دینے پر کپتانی سے ہٹایا گیا، راشد لطیف کا دعویٰ
پاکستان کی دوسری اننگز:
دوسری باری میں پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی۔ صرف 138 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 18 سلمان آغا نے 28 جبکہ ساجد خان نے 13 رنز بنائے، 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: مسلسل صفر کے بعد ویرات کوہلی کا الوداعی اشارہ، ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں
میچ کا خلاصہ
پاکستان: 333 & 138
جنوبی افریقہ: 404 & 73/2
نتیجہ: جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی
سیریز: 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر














