ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔
طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں:بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔














