جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں سے 5ویں نمبر پر آگئی، جبکہ پاکستان کی ٹیم دوسرے سے چوتھے نمبر پر جا پہنچی۔
دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس اور 50 فیصد کامیابی کی شرح ہیں، تاہم نیٹ رن ریٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہوئی ہے۔
یہ میچ پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا، جو سیریز میں برتری حاصل کرنے کے قریب تھا مگر دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔














