پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ
’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف
انہوں نے مزید لکھا کہ
’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور شرم ہے۔‘
سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں KP کے سارے پولنگ سٹیشنوں پہ PTI کے حمایت یافتہ الیکشن امیدواروں کوشکست ۔ یہ اس پارٹی کا حال ھے جسکی KPمیں 13سال سے حکومت ھے اور ساری قیادت وکلاء کے ھاتھ میں ھے۔ کالے کوٹ پارٹی پہ چھاۓ ھیں۔ صوبائ حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء دونوں کے… pic.twitter.com/0XSBq4SXUh
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 23, 2025
’یہ سب مل کر بانی کو … بنا رہے ہیں‘، خواجہ آصف کا اشارہ
خواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا عکس (اسکرین شاٹ) بھی شیئر کیا، جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ وکلاء کی ناکامی کی تفصیلات دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی شہدا کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھا دیا
اپنے پیغام کے اختتام پر وزیر دفاع نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ
’یہ سب مل کر بانی کو … بنا رہے ہیں۔‘
جس سے انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی گرتی ہوئی ساکھ کی طرف اشارہ کیا۔














