پاکستانی مشہور ڈراما پری زاد کا عربی زبان میں ٹیزر جاری کر دیا گیا

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا مشہور ڈراما پری زاد اب عربی زبان میں بھی دیکھا جا سکے گا ۔حال ہی میں ڈرامےکا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈرامے کا عربی نام قریباً لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے پری زاد نے اپنی منفرد کہانی سے پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

ڈرامہ پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کا مرکزی کردار پری زاد اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔

ڈرامہ پری زاد کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جاتا ہے۔

حال ہی میں ڈرامہ پری زاد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عربی زبان میں ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔عربی زبان میں اس ڈرامے کا نام قریباً ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Arabia (@hum.arabia)

نجی ٹیلی ویژن چینل کی جانب سےڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایک لازوال شاہکار کے لیے تیار ہوجاؤ!پاکستانی ڈرامہ سیریل جس نے لاکھوں لوگوں کو مسحور کیا اب پاکستان کے پہلے عربی تفریحی یوٹیوب چینل پر عربی بولنے والے ناظرین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہے۔

29اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل پری زاد کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ دیگر اداکاروں میں یمنی زیدی، اشنا شاہ، مشال خان، صبور علی، عروہ حسین،کرن تعبیراور نعمان اعجاز شامل ہیں۔

2021اور 2022کے بلاک بسٹر ڈرامہ کے ہدایت کار شہزاد کشمیری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا