ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
On 24 October 2025, on reported presence of Khwarij belonging to Indian Proxy, Fitna al Khwarij, Security Forces conducted an intelligence-based operation in Tank District. pic.twitter.com/dLGA6ahyw9
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 24, 2025
یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار، دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت، جو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ہے، اپنی دہشت گردی کے خلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔














