وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کے وسیع تر اقتصادی مضمرات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیرخارجہ تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، نواز شریف

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور باہمی تعاون کے ذریعے پائیدار استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے، کیا مستقبل قریب میں امریکا ایران مذاکرات کا امکان ہے؟

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟