’غیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘، محسن نقوی سے پولش نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے ایک نہایت حساس معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

وزارت داخلہ اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر غیر قانونی امیگریشن، سرحدی تحفظ (بارڈر سیکیورٹی) اور قانونی معاونت (میوچل لیگل اسسٹنٹس) سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ملاقات میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو پولینڈ کے دورہ  کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی امیگریشن: درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ

پولش نائب وزیر داخلہ نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔ انہوں ‎نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں ‎‎ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp