سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جہاں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ کارروائی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل انسداد دہشتگردی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔














