بلتستان کے دور افتادہ گاؤں ہوشے کی پولیو سے متاثرہ خاتون ہاجرہ نے اپنی معذوری کو ہمت اور خوداعتمادی کی علامت بنا دیا ہے۔
بچپن سے ہی محنت کی عادی ہاجرہ نے ہار ماننے کے بجائے اپنے گاؤں کی خواتین کو دستکاری اور کڑھائی کے ہنر سے آشنا کیا، یوں وہ نہ صرف خود بااختیار بنیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی روزگار کے قابل بنا دیا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ ایشیا کے دوران ملائیشیا آمد، ایئرپورٹ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
آج ہاجرہ اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی دکان چلاتی ہیں جہاں وہ ثقافتی ملبوسات تیار کرتی ہیں۔ اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں اور پورے علاقے کے لیے حوصلے اور خود انحصاری کی روشن مثال بن چکی ہیں۔













