راجا فاروق حیدر نے ’پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر نے یوم سیاہ کی ریلی میں پاکستان، قائداعظم، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگوا دیے۔

لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ کچھ لوگوں نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے، نہ ہم انہیں کامیاب ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک فوج کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کی جائے گی‘، پاکستان زندہ باد کنونشن میں مقررین کا خطاب

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر پاکستان کا پہلا مورچہ ہے، اور اس کا دفاع ہم کریں گے۔

راجا فاروق حیدر نے کہاکہ ہمارا روحانی دارالخلافہ سرینگر ہے، ہندوستان کی غلط فہمی دور ہو جائے گی، اور ہم جموں اور لداخ بھی جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ عوام نے ہر مشکل حالات میں ساتھ نبھایا۔

انہوں نے کہاکہ آج وہ دن ہے جب ہندوستان کے ناپاک قدم کشمیر کی سرزمین پر پڑھے تھے، آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، مہاراجہ کے الحاق کو اس وقت ہندوستان کے گورنر نے نہیں تسلیم کیا تو دنیا کیسے تسلیم کرے گی۔ ہمارے شہدا کی قربانیوں کی خوشبو سے لائن آف کنٹرول معطر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

شرکا ریلی نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اتھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا نے پاک فوج، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: خواتین کی ہراسانی اور تشدد کا شکار بچوں کی مدد کے لیے سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد میں کروائے جانے والا ’نیبرہڈ سروے‘ کیا ہے؟ اور یہ سیکیورٹی کے لیے کیوں ضروری ہے؟

صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن ہوں گے، چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟